26 نومبر ، 2016
اسرائیلی حکام نے جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار کیا ہے ۔اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے ۔
آگ منگل کے روز لگی تھی جو اب پورےاسرائیل میں پھیل چکی ہے ۔گزشتہ 4روز کے دوران 200سے زائد مقامات پر آگ لگ چکی ہے جبکہ نطف اورشمالی شہرالجلیل میں اب بھی کئی مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جرم،دہشت اورلوگوں کو اکسانے کی قیمت چکانی ہوگی۔آ،نتن یاہو
نیتن یاہو نے مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانےمیں ملوث افرادکوسخت سزائیں دی جائیں گی۔
شمالی شہرحیفہ کی جنگلات میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے۔ آگ کےباعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےجبکہ آگ لگنے کےباعث 2جیل بھی خالی کرالیےگئے ہیں ۔