کاروبار
26 نومبر ، 2016

اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

 

اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیاہے، شرح سود اگلے 2 ماہ کے لیے 5 اعشاریہ 75 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور اکتوبر 2016 میں مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015کےبعدسےاضافےکارجحان ہے،مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015کےمقابلےمیں 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی خام تیل کی قیمتیں مہنگائی پر اثراندازہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :