پاکستان
26 نومبر ، 2016

کراچی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، وسیم اختر

کراچی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، وسیم اختر

 

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میرے بیانات سے ماضی میں جن کی دل آزاری ہوئی ان سے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کراچی کےلیے خصوصی پیکج کااعلان کریں۔

عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزرے وقت کوبھلا کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے ،ہمیں ملک کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ۔

قبل ازیں سانحہ 12مئی 2007ء کے 4جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں مئیر وسیم اختر کو حاضری سے مستثنیٰ قراردے دیا۔

مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سانحہ 12مئی کے مقدمات میں 4ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :