دنیا
23 جون ، 2012

افغانستان: شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

افغانستان: شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

کابل … افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 30 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے ۔ گزشتہ 2 دنوں کے دوران افغانستان کے صوبے غور اور بدخشان میں شدید بارشیں ہوئیں اور اولے پڑے، جس کے بعدسیلاب کے باعث 30 سے زائد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق صوبہ گوہر میں سیلابی ریلا کئی گھر بہا کر لے گیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی تباہ کر دیا۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔ صوبی بدخشاں میں سیلاب سے 100 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔ گزشتہ ماہ بھی سیلاب سے افغانستان میں 50 افرادہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :