31 جنوری ، 2012
کراچی…سنی تحریک نے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل وزیر اعلیٰ سندھ ہاوٴس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماشکیل قادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مرکز اہلسنت پر سنی تحریک کے رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے لیکن وہ نہیں آئے۔ شکیل قادری نے کہا شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت قیام امن کے سلسلے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے کارکن لاوارث نہیں اور یکم فروری کوسنی تحریک وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر دھرنادے گی۔