27 نومبر ، 2016
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نجی آئل ٹرمینل میں لگی آگ پر 24 سے زائد گھنٹے گزرنے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، آگ پھیلنے کے خدشات کے باعث ملک میں تیل ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی۔آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 1 افراد تاحال لاپتہ ہے، آگ ٹرمینل پر کام کرنے والے افراد کی غفلت سے لگی۔
24 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں،آگ بجھانے کے عمل میں پاک نیوی ،کے پی ٹی اور کےایم سی کے 15فائر ٹینڈرز ایک اسنارکل حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق آگ کیمیکل پی ایچ آئی ٹرمینل کے اسٹوریج ٹینک میں لگی، جس میں میتھانول نامی 700 ٹن فیول موجود تھا، جس میں سے 75 فیصد جل چکا ہےاور اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے 4 کروڑ روپے بتایا ہے اورآتشزدگی کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چاروں آئل ٹرمینلز پر تیل کی ترسیل ہنگامی طور پر روک دی گئی ہےجبکہ جہازوں سے اسٹوریج تک تیل لے جانے والی پائپ لائن بھی بند کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ٹینک فل ہونے کے بعد چیکنگ کرنے والوں کی غفلت سے آگ لگی۔ واضح رہے کہ کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہفتے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق کیماڑی ٹرمینل پر آگ پر قابو پانے کے آلات اور انتظامات نہیں ہیں جبکہ یہ ٹرمینل عالمی معیار اور قواعد و ضوابط کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا۔