23 جون ، 2012
ڈینسک…یورو 2012 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے یونان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنالی۔آج تیسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ڈینسک پولینڈ میں کھیلے گئے یورو2012 کا دوسرا کوارٹر فائنل تقریبا یکطرفہ ثابت ہوا،ہاٹ فیورٹ جرمنی نے یونان کو پورے میچ میں دباوٴ میں رکھاپہلے ہاف میں جرمنی کے کپتان فلپ لہم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد یونانی اسٹرائیکرجیورجیوز سمراز ایکشن میں آئے اور مقابلہ ایک ایک کردیا، لیکن میراسلو کلوز مارکو ریوس اور سیمی کیڈریا کے گولز نے جرمنی کو یونان کے خلاف چار دو سے کامیابی دلادی،سیمی فائنل میں جرمنی کا سامنا انگلینڈ اور اٹلی سے ہوسکتا ہے جو اتوار کو کیو میں آمنے سامنے ہوں گے ،آج تیسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔