31 جنوری ، 2012
لاہور…لاہورپولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت پرڈی ایس پی اور4 اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے نوجوان سرور کا تعلق قصور کے قصبے منڈی عثمان والا سے تھا،مقدمے کے اندراج کیلئے قصبے کے مکینوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ سرور اقبال ٹاوٴن لاہورمیں اسماعیل نامی شخص کے ہاں ملازم تھا ،19جنوری کوجانورچوری کے الزام میں سرور کو پولیس کے حوالے کیا گیا جس کی لاش گذشتہ روز ملی، وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مقدمے کی یقین دہانی کرائی تھی، ملزمان میں ڈی ایس پی سلیم مختار بٹ،اے ایس آئی منیر، دو کانسٹیبل،اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔