پاکستان
24 جون ، 2012

لاہور :مبینہ پولیس مقابلہ، 7 پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

لاہور :مبینہ پولیس مقابلہ، 7 پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

لاہور…لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے پر 7 پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں تین ماہ پہلے ایک شخص آصف کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ آصف کے لواحقین نے معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالتی حکم پر سابق ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ عاطف ذوالفقار ، سب انسپکٹر بلال اور اے ایس آئی فیاض سمیت 7 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا گیا ہے۔ تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :