پاکستان
24 جون ، 2012

شکار پور : بھائیوں نے 2بہنوں کو کاری قرار دے کر قتل کردیا

شکار پور : بھائیوں نے 2بہنوں کو کاری قرار دے کر قتل کردیا

شکار پور …شکار پور میں مبینہ طور پر بھائیوں نے اپنی دو بہنوں کو کاری قرار دے کر قتل کردیا۔ ایس ایس پی شکار پور کا کہنا ہے کہ ملزمان لاشیں نامعلوم مقام پر دفنا کر فرار ہوگئے۔ تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ایس ایس پی فیض اللہ کوریجو کے مطابق ظلم کی یہ داستان رقم کی گئی شکارپور کے گاوٴں فقیر کھکھرانی میں جہاں دو سگی بہنوں حسنہ خاتون اور رخسانہ کو قتل کیا گیا۔لڑکیوں کو گاوٴں کے دو لڑکوں یاسین اور نجم کے ساتھ کاری قرار دیا گیا تھا۔سگے بھائیوں نے بہنوں کو کھانے میں زہر ملا کر قتل کیا۔لاشیں غسل اور کفن کے بغیر نامعلوم مقام پر دفنا دی گئیں۔کاروکاری کا الزام لگنے کے بعد یاسین اور نجم بھی فرار ہیں۔ایس ایس پی فیض اللہ کوریجو کے مطابق لاشوں کی برآمدگی اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ تاہم وہ یہ نہیں بتاسکے کہ واقعے کا مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا۔ شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں پچھلے ایک ماہ کے دوران 18 خواتین سمیت 35 افراد غیرت کے نام پر قتل کئے جاچکے ہیں۔ پولیس کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان تمام واقعات میں صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :