پاکستان
24 جون ، 2012

سرکاری زمین واپس لے کر کھیلوں کے میدان بنائے جائیں،شہباز شریف

سرکاری زمین واپس لے کر کھیلوں کے میدان بنائے جائیں،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے بھی کھیلوں کے علیحدہ میدان بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور وزیراعلی ٹینٹ آفس میں کھیلوں اورپی ایچ اے کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس میں کہی، اجلاس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورمختلف محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدانوں کی دیکھ بھال کے لئے موثرنظام وضع کیاجائے، انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ سے سرکاری زمین واگزار کراکے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں ،کھیلوں اورہارٹی کلچر کے حوالے سے اقدامات سے پنجاب کانیاچہرہ سامنے آئے گا۔

مزید خبریں :