پاکستان
31 جنوری ، 2012

صوفی محمد کے خلاف مقدمہ کی سماعت، چار گواہوں کی شہادتیں قلمبند

پشاور…تھانہ کبل سوات پر حملے کے الزام میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چار گواہوں کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تھانہ کبل سوات پر 1994 میں حملہ ہوا تھا۔ ایف آئی آر میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت میں چار گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 20 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :