پاکستان
24 جون ، 2012

کوئٹہ میں گٹر میں گر کر7سال کا بچہ جاں بحق

کوئٹہ میں گٹر میں گر کر7سال کا بچہ جاں بحق

کوئٹہ …کوئٹہ میں کھلے گٹر نے ایک کمسن بچے اور دو خواتین سمیت تین افراد کی جانیں لے لیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے علاقے میں افغان مہاجر خاندان کا سات سالہ بچہ عبدالروف گھر کے قریب کھیلتے ہوئیکھلے گٹر میں گرگیا، جس پر اسے بچانے کیلیے اس کی والدہ اور ستر سالہ دادی نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں تینوں ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ، بچے اور دونوں خواتین کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاندان اور علاقے میں کہرام مچ گیا ، گذشتہ سال بھی اسی علاقے میں گٹر میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :