24 جون ، 2012
اسلام آباد…26 اپریل سے 19 جون 2012 کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لئے صدارتی آریننس جاری کردیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یہ آرڈیننس وزارت قانون نے جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ 26 اپریل سے 19 جون تک اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جو احکامات دیئے، ملکی اور غیر ملکی معاہدوں پر دستخط کئے،صدر کو کسی بھی معاملے پر مشاورت دی،تقرریاں کیں وہ تمام آئینی طور پر درست قرار دے دی گئی ہیں ان اقدامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 19 جون کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 26 اپرل سے نااہل قرار دیا تھا۔اس عرصے میں نئے وفاقی بجٹ کی منظوری سمیت کئی دیگر اقدامات کئے گئے تھے جن کی آئینی حیثیت پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔