پاکستان
31 جنوری ، 2012

انڈس ایئر سے کوئی تعلق نہیں ،فریال تالپور نے ہائیکورٹ میں دعویٰ دائر کردیا

انڈس ایئر سے کوئی تعلق نہیں ،فریال تالپور نے ہائیکورٹ میں دعویٰ دائر کردیا

کراچی…صدرآصف علی زرداری کی بہن فریال تالپورنے سندھ ہائیکورٹ میں دعویٰ دائرکیاہے کہ اُن کایاان کے خاندان کے کسی فرد کاایئرانڈس سے کوئی تعلق نہیں،اس لیئے یہ خبردینے والے ٹی وی چینل اوراخبارسے ہتک عزت کے عوض10کروڑ روپے دلوائے جائیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے اِس دعوے کی ابتدائی سماعت کے بعد انڈس ایئر،وزارت دفاع،ایک مقامی ٹی وی چینل اور اس کے اینکر رانامبشر اور مقامی اخبار کو15فروری تک اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیاہے اوراس تاریخ تک یہ خبر دوبارہ شائع یا نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فریال تالپور کی طرف سے اختر حسین اور مسعود غنی ایڈوکیٹس نے موقف اختیارکیا کہ گزشتہ سال 6 دسمبرکو مذکورہ اخبار اور ٹی وی نے یہ الزام لگایا گیا کہ انڈس ائیر فریال تالپورکی ملکیت ہے اوراس کے مفاد میں پی آئی اے کوتباہ کیا جارہا ہے جبکہ فریال تالپور اور ان کے خاندان کے کسی فرد کا اس ادارے سے براہ راست یا بالواستہ کوئی تعلق نہیں۔اس خبر سے مدعیہ کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے جس کے عوض مدعا علیہان سے10کروڑ روپے دِلوائے جائیں۔

مزید خبریں :