24 جون ، 2012
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت جناح گراوٴنڈعزیز آباد میں کراچی میں بسنے والے پختونوں اوردیگر لسانی اکائیوں میں اتحاد کے لئے جلسہ آج کیا جارہا ہے، جلسے کی تیاریاں جاری ہے ۔ جناح گراوٴنڈمیں بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ،جلسے گاہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے جھنڈوں اور الطاف حسین کی قدآدم تصاویر لگائیں جارہی ہے، میڈیا کے لئے علیحدہ اسٹیج بنایا گیا ہے۔جلسہ شام پانچ بجے شروع ہوگا جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین خطا ب کریں گے۔جلسے گاہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے میں داخل ہونے والے ہرشخص کی تلاشی لی جائے گی اور داخلی راستوں پر میٹل ڈی ٹیکٹربھی نصب کئے جائیں گے۔عائشہ منزل اورمکہ چوک پر بھی اسپیکرنصب کئے جارہے ہیں تاکہ جو افرادجلسہ گاہ میں نہ آسکے وہ بھی قائدین کی تقریریں سن سکیں۔