دنیا
01 دسمبر ، 2016

اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک، اذان نشر کردی گئی

اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک، اذان نشر کردی گئی

 

اسرائیل میں گزشتہ روز دو نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کو ہیک کر کے ان پر آذان نشر کردی گئی ہے۔ اس دوران ٹی وی کی اسکرین پر مسجد اقصیٰ سمیت اسلام کے مقدس مقامات کی تصاویر بھی نشر کی جاتی رہیں تھیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل ٹو اور ٹین کی نشریات کو منگل کی رات 30 سکینڈ کے لئے ہیک کرلیا گیا تھا۔ اس دوران ایک پیغام بھی دکھایا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں لگنے والی حالیہ آگ قدرت کا غذاب تھا۔

اسرائیل میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے فجر اور عشا کی آذان لاؤڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :