دنیا
24 جون ، 2012

برطانیہ میں شدید بارشیں، کئی علاقوں میں لوگ نقل مکانی پر مجبور

برطانیہ میں شدید بارشیں، کئی علاقوں میں لوگ نقل مکانی پر مجبور

لندن … برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے سیکڑوں افرادکو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ کمبریا، لنکاشائر اور یارک شائر کے مغربی حصے میں بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے، کئی دریاوٴں کے بند ٹوٹ گئے اور نکاسی آب کا نظام شدید طور پر متاثر نظر آتا ہے۔ برطانیہ کے کچھ علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی سڑکوں پر جمع ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ بارش سے کئی گھرمتاثر ہیں جبکہ مزید بارش کے امکانات بھی بتائے جارہے ہیں۔ ماحولیاتی ایجنسی نے مزید طوفانوں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

مزید خبریں :