24 جون ، 2012
نیویارک … امریکی ریاست یوٹاہ اور کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیز ہواوٴں کے باعث یوٹاہ اور کولا راڈو کے جنگلا میں لگی آگ نے تیزی سے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ،جس کی وجہ سے یوٹاہ میں اب تک تقریبا 200 افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ کولوراڈو میں 200 کے قریب مکانات آگ کی نذر ہوچکے ہیں، آگ بجھانے کیلئے امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں کا استعمال کررہی ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔