01 دسمبر ، 2016
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ تو کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ بھی خط لکھے توبھی نوازشریف کو نہیں بچاسکتا ، دیکھیں اگلی سماعت میں کونسی نئی دستاویزآتی ہے۔
بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے بار بار جھوٹ بولا گیا، عدالت سمیت ہر جگہ قطری خط کا مذاق اڑایا گیا، قطری خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کو پتہ ہے کہ جائیداد ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے، حکمرانوں کی اپنی بیرون ملک پراپرٹیز ہونگی تودیگرکونہیں پکڑاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےخودقوم سےخطاب کیاتھاجوغلط ثابت ہوگیا، وزیراعظم نےکہاتھا کہ جدہ سےلندن پیسہ گیاتھااورقطری شہزادےکےخط کے مطابق پیسہ قطرسےگیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو میرے ساتھ سڑکوں پرنکلا انھیں مبارک دی ہے، اگرسپریم کورٹ میں معاملہ نہ آتاتوقوم کوکچھ پتانہیں چلناتھا۔