پاکستان
01 دسمبر ، 2016

بلاول کا بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان

بلاول کا بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کےانتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی، آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سےہوگا۔

لاہور میں بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بیانات بہت آ رہے ہیں، سی پیک میں صوبوں کےحقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےکچھ سیاستدان چوردروازےسےنوازشریف سےڈیل کررہےہیں،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرے گی، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کےبجائےتخت رائیونڈسےوفادارہے۔

لاہورمیں پیپلزپارٹی بلوچستان کنونشن سے پہلے،پارٹی رہنمائوں نےبلاول بھٹوزرداری کوروایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر بلوچ لوک فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اورپارٹی کارکنوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا ۔

مزید خبریں :