پاکستان
01 دسمبر ، 2016

میئر وسیم اختر کچراچی کو کراچی میں بدل پائیں گے؟

میئر وسیم اختر کچراچی کو کراچی میں بدل پائیں گے؟

 

پچھلی ڈیڈ لائنز نہ چلی،اعلانات دھرے رہ گئے، کیا مئیر وسیم اختر کچراچی کو کراچی میں بدل پائیں گے، سو روز میں صفائی کر پائیں گے، چیلنج کے پہلے روز میئر اور فاروق ستار ایکشن میں نظر آئے، جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

شہریوں کا سوال ہے کہ بلدیاتی اداروں کی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں خراب ہیں، گھوسٹ خاکروب تنخواہ لے جاتے ہیں کچرا اٹھانے نہیں آتے، ایسے میں میئر صاحب مشن امپوسیبل کیسے پورا کریں گے؟

سڑکوں پر کچرے کی بھرمار، پارکس بھی کوڑے سے بدحال ، کچراچی کو کراچی میں بدلنے کے لئے ڈیڈ لائنز پر ڈیڈ لائنز آئیں ، بڑے بڑے دعوے ہوئے ،وعدے ہوئے لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تین دن کا مشن دیا جو ایمپوسیبل ہی رہا اور بات آگے بڑھ گئی، پھر آئے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ۔ مراد علی شاہ نے بھی آتے ہی کراچی والوں سے تبدیلی کا وعدہ کیا، کراچی کی صفائی کے مشن کے لیے ایکشن بھی دکھایا لیکن بات یہاں بھی نہیں بنی، امید امید ہی رہی اور کراچی کی صفائی کا خواب ادھورا ۔

اور اب میدان میں انٹری دی ہے مئیر کراچی وسیم اختر نے جو اپنا سو روزہ ایکشن پلان لے آئے ہیں ۔ ایک بار پھر کراچی والوں سے تبدیلی کا وعدہ کیا جارہا ہے، کیا اس بار یہ مشن مکمل ہوپائے گا؟ کچراچی، کراچی بن پائے گا ؟ کیا کراچی والے ایک بار پھر صاف کراچی کے خواب دیکھنا شروع کردیں؟

مزید خبریں :