01 دسمبر ، 2016
بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے دھمکی دے دی۔
انتہا پسند تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے سے روکا جائے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ اتوار کو بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔