پاکستان
01 دسمبر ، 2016

نعرے لگانیوالے کراچی کی خدمت نہیں کر رہے، عامر خان

نعرے لگانیوالے کراچی کی خدمت نہیں کر رہے، عامر خان

 

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنما عامر خان نے ایم کیو ایم لندن والوں کو پیغام دیا ہے کہ جب ہم کوئی کام کرنے جاتے ہیں، نعرے لگانے والے آجاتے ہیں، یہ لوگ کراچی کی کون سی خدمت کر رہے ہیں؟

عامر خان نے واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو کراچی آنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود تو لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں، یہاں کارکنوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔

ایم کیوایم لندن کے ندیم نصرت عامر خان کے سوال پر ایکشن میں آگئے، کارکنوں کو ہدایت کی کہ میئرکراچی کے کاموں یا دوروں کے درمیان کسی قسم کا احتجاج نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :