01 دسمبر ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے فنکشنل لیگ کے رہنما سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے شہری علاقوں کو قریب لانے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلانے کے لئے تعاون پر زور دیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ ہمیں دیہی اور شہری علاقوں کو قریب لانا ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ میئر کراچی اور دیگر علاقوں کے چیئرمینز کو بھی اختیارات ملنے چاہئیں، انھوںنے کہا کہ وہ حق تلفی کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ جتنا ظلم شہری علاقوں کے ساتھ ہورہا ہے اتنا ہی ظلم دیہی علاقوں کے ساتھ ہورہا ہے، سندھ کو مستحکم کرنے کے لئے مستحکم اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ فاروق ستا رنے زوردیا کہ پارٹی ایجنڈے کے ساتھ قومی ایجنڈا بھی بنانا ہوگا ۔