دنیا
24 جون ، 2012

جنوب مغربی چین میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

جنوب مغربی چین میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

بیجنگ … جنوب مغربی چین میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چین کے صوبہ سی چوآن اور یونان کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 9.3 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کئی گھر تباہ ہو گئے اور متاثرہ علاقوں کا دیگر حصوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چینی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.3 شدت کا آفٹرشاکس بھی محسوس کیا گیا۔

مزید خبریں :