پاکستان
24 جون ، 2012

مری کے جنگل میں آگ لگنے سے ہزاروں قیمتی درخت جل کر خاکستر

مری کے جنگل میں آگ لگنے سے ہزاروں قیمتی درخت جل کر خاکستر

مری…مری جنگل میں آگ لگنے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں چیڑ اور دیگر قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے ، مری کے نواحی علاقہ بڑا ہوتر کے جنگل میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ ملحقہ آبادی کے لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ جنگلات نے کسی قسم کا کوئی اقدامات نہیں کیئے ۔آگ کی وجہ سے جنگلی حیات بھی بری طرح متاثر ہوئی۔مری کے قیمتی جنگلات میں آتشزدگی روز کا معمول بن چکا ہے۔ بڑاہوتر کے جنگل میں شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں روپے کے ہزاروں پودے لگائے گئے تھے وہ بھی اس آگ کی نظر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :