پاکستان
31 جنوری ، 2012

دواوٴں کے ری ایکشن کیس میں وزیراعلیٰ ملزم ہیں،راجا ریاض

دواوٴں کے ری ایکشن کیس میں وزیراعلیٰ ملزم ہیں،راجا ریاض

لاہور… پنجاب میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے کہاہے کہ دواوٴں کے ری ایکشن کیس میں وزیراعلیٰ سیدھے سیدھے ملزم ہیں،شہبازشریف وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں رہے، فوری استعفیٰ دیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوتے تو وزیرصحت کو پھانسی لگا دیتے۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یکطرفہ ٹرین نہیں چلنے دیں گے، اُنہیں پرویز مشرف نہ روک سکا، شہبازشریف کس باغ کی مولی ہیں،اگر ایوان کو ٹھیک چلایا جاتا تو وزیراعلیٰ کو قاتل اعلیٰ نہ کہتے۔ راجا ریاض نے کہاکہ مسلم لیگ ن نالائقوں، جاہلوں کی پارٹی ہے، پہلے ضدی وزیراعلیٰ سے واسطہ تھا اب ضدی وزیر قانون بھی سامنے آگئے ہیں، لیکن وزیر قانون کی گردن کا سریا ضرور نکالیں گے، اجلاس سے قبل اپنی گفتگو میں راجا ریاض نے کہاکہ بڑے میاں صاحب، عمران کے خوف سے باہر بھاگ گئے، چھوٹے میاں نے پنجاب میں لوگوں کے قتل کاٹھیکہ لے رکھاہے۔

مزید خبریں :