31 جنوری ، 2012
لاہور…بھارتی جیلوں سے آزاد ہوکروطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں انہیں نشہ آور ادویات دی گئیں،بھارت سے رہائی پانیوالے آج پانچ پاکستانی قیدی واہگہ بارڈرکے راستے لاہور پہنچ گئے، قیدیوں کارینجرز حکام نے استقبال کیا ، قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا ،رینجرز حکام نے انہیں ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی، قیدیوں نے اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہی سجدہ شکر ادا کیا ،وطن پہنچے والوں میں کراچی کا ماہی گیرعبدالففورقاسم ،بدین کے اللہ نور ، امتیازعلی،لاڑکانہ کااختیارعمر اور فیصل آباد کا علی اکبر شامل ہیں۔