انٹرٹینمنٹ
06 دسمبر ، 2016

نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

 

اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی سمیت سیکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے گزرے 16 برس بیت گئے۔

عزیز میاں قوال کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا۔

وہ قوال کے ساتھ ساتھ فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جب کہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔

عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزید خبریں :