06 دسمبر ، 2016
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر مہاراشٹرا حکومت مسلم کوٹہ نافذکرنےمیں ناکام رہی تو احتجاجی تحریک کا آغاز کردیں گے۔
کانگریس رہنما اورسابق وزیر محمد عارف خان کا کہنا ہے کہ اگرحکومت سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے کوٹے کےفیصلےپر عملدرآمد نہیں کروائے گی تو کانگریس اس کےخلاف احتجاجی تحریک شروع کردے گی ۔
ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانو ں کے 5 فیصداور مراٹھوں کے 16 فیصد کوٹے کا فیصلہ دیاتھا جب کہ مہاراشٹرا کی حکومت مسلمانوں کے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹا ختم کرنا چاہتی ہے۔