07 دسمبر ، 2016
حویلیاں کے قریب حادثے کے شکار طیارے میںعملے سمیت47افراد شامل تھے جن میں کپتان صالح جنجوعہ، کو پائلٹ احمد جنجوعہ اور ٹرینی پائلٹ آل اکرم، ایئر ہوسٹس صدف فاروق اور عاصمہ عادل شامل ہیں، جبکہ معروف نعت خواںجنید جمشید بھی اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
عملے کے علاوہ دیگر42 مسافروں میں 31 مرد، 9 خواتین اور2بچے شامل ہیں،حادثے کے شکار طیارے کے مسافروں میں جنید جمشید خان ، ان کی اہلیہ نہایہ جنید، کے علاوہ عابد قیصر، احسن، احترام الحق، عائشہ، اکبر علی، اختر محمود، عامر شوکت، آمنہ احمد، ماہ رخ احمد، عاصم وقاص، عتیق محمد، فرح ناز، فرحت عزیز،گوہر علی، گل حوراں،حاجی نواز،ہین ڈیانگ، ہیرالڈ کیسلر،حسن علی، ہیروگ ایچل بنجر،محمود عاطف، مرزا گل، فرحان علی، محمد علی خان، محمد خالد مسعود، محمد خان، محمد خاور، محمد نعمان شفیق، محمد تکبیر خان، نثار الدین، اسامہ احمد وڑائچ، مہرین رانی، سلمان زین العابدین، سمیع، ثمینہ گل، شمشاد بیگم، طیبہ عزیز، تیمور ارشد، عمرہ خان، زاہدہ پر وین شامل ہیں۔
پی آئی اے نے حادثے کے حوالے سے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس کے نمبر 021-99044890، 021-99044376،021-99044394 ہیں۔