پاکستان
07 دسمبر ، 2016

عدالتیں آزاد ہیں، ان پر اعتماد ہونا چاہیے: ایاز صادق

عدالتیں آزاد ہیں، ان پر اعتماد ہونا چاہیے: ایاز صادق

 

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ عدالتیں آزاد ہیں، ان پر اعتماد ہونا چاہیے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچھرہ کادورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کاریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا تھا،اسپیکر آفس کےپاس تحقیقات کااختیار نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پر تہمت لگانے سے پرہیز کرنا چاہیے،سیاسی پارٹیاں مرتی نہیں، فیصلوں سےان کی مقبولیت میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے ۔

مزید خبریں :