کاروبار
07 دسمبر ، 2016

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،303پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،303پوائنٹس کا اضافہ

 

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کا ایک اور مثبت دن، 100 انڈیکس 44 ہزار 500بھی عبور کرگیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس نے مثبت رجحان سے کیا اور پہلے ہی گھنٹے میں 303 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔ تاریخ کی بلند ترین سطح پر شیئرز فروخت کا دبائو رہا جس سے انڈیکس کچھ دیر کے لئے منفی رہا لیکن خریداری کی اگلی لہر پر پھرمثبت ہوگیا۔

کاروبار کا اختتام 295پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 494 کی بلند ترین سطح پر ہوا۔ آج کاروبار کے دوران 20 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق مارکیٹ مثبت رجحان میں ہے۔

معاشی اعدادوشمار سرمایہ کاروں کےاعتماد کو بڑھا رہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے مارکیٹ میں کریکشن بھی آرہی ہے جو مثبت پیش رفت جاری رہنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید خبریں :