25 جون ، 2012
دبئی… آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کو6ٹی 20میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان ،آسٹریلیا اگر 6 ٹی 20میچز کی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں تو اعتراض نہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی اگست کے مہینے میں متحدہ عرب امارارت میں3ایک روزہ میچ اور تین ٹی 20میچ کھیلنا چاہتی تھی تاہم آسٹریلیوی کھلاڑیوں کے جانب سے وہاں کے سخت موسم کے پیش نظر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس پر آئی سی سی نے ایک روزہ میچوں کو ٹی 20میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ ٹیمیں سال بھر میں 12 کے بجائے 15 ٹی20میچز کھیل سکتی ہیں۔