08 دسمبر ، 2016
نئی دلی میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی کرنسی بندش معاملے پر اپوزیشن پر برس پڑے، بھارتی صدرکا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے ارکان پارلیمنٹ ذمے داری اداکریں، پارلیمانی نظام میں رخنہ نہ ڈالیں۔
نئی دلی میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرناب مکھرجی نے مزید کہا کہ عوام ان کو پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے بھیجتے ہیں، دھرنے دینے کے لیے اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے لیے نہیں۔
پرناب مکھر جی نے نوٹوں کی بندش کے بحران پر اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کی، انھوں نے کہا کہ راجیا سبھا میں اپوزیشن کے ارکان ہی نعرے بازی کرتے ہیں اور ایسی صورت حال پیدا کردیتے ہیں کہ اسپیکر کے پاس اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔