انٹرٹینمنٹ
11 دسمبر ، 2016

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار 94 سال کے ہو گئے

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار 94 سال کے ہو گئے

 

فن کی دنیا کے شہنشاہ دلیپ کمار 94سال کے ہوگئے، اپنے دور میں انہیں جذبات کا شہنشاہ کہا جاتا تھا، کروڑوں دلوں پر کئی دھائیوں تک راج کرنے والے اس لیجنڈ اداکار نے اپنے پورے خاندان کے ہمراہ 1997ءمیں اپنے آبائی شہر پشاور کا دورہ کیا تھا۔

ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور یوسف خان المعروف دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو محلہ خدادادقصہ خوانی پشاور میں پیدا ہوئے،ان کا بچپن اسی شہر کی گلیوں میں گزرا اور یہی یاد انہیں بار بار یہاں کھینچ لاتی رہی، اپنی بیگم سائرہ کو بھی اپنے محلے کی سیر کرائی اور پرانی یادیں تازہ کرتے رہے۔

دلیپ کمار نے اپنے دورہ پشاور کے دوران تاریخی قلعہ بالاحصار کی سیربھی کی،بینڈ باجے پر پشتو کی مسحورکن دھن پر دلیپ اور سائرہ نے رقص بھی کیا اور بالائی حصار کی چھت سے اپنی جائے پیدائش کا نظارہ بھی کرتے رہے، اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں ٹوٹی پھوٹی پشتو اور ٹھیٹ ہندی کو بول کر شرکاء کے دل موہ لئے۔

1944 میں فلم جوار بھاٹا سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمارنے مغل اعظم، نورجہان ، شہید ، اندازاور کرانتی جیسی یادگار فلموں کے ذریعے خود کو لیجنڈ منوایااوربرسوں تک کروڑوں دلوں پر راج کیا۔1998میں فلم ’’ قلعہ ‘‘ کے بعد فلم نگری سے کنارہ کش ہوگئے۔

مزید خبریں :