11 دسمبر ، 2016
ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی حوالگی کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر بدر بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی شامل ہیں جو عبدالرحمان بھولا کی حوالگی کے لیے اپنے ہمراہ سانحہ بلدیہ ٹائون واقعے کی ایف آئی آر اور دیگر عدالتی ریکارڈ لے کرگئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بنکاک میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر ایف آئی اے ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے، یہ بات ابھی واضح نہیں کہ عبدالرحمان بھولا کو کس تاریخ کو پاکستان لایا جائے گا۔