11 دسمبر ، 2016
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کرپشن، ملازمتوں کی فروخت ،تھر ڈیم اور ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف سولہ دسمبرسے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پی پی پی سندھ میں سیاسی مخالفین کو خرید رہی ہے، پیپلز پارٹی کی کرپشن نہیں چلنے دیں گے۔
انھوں نے کرپشن، تھر ڈیم ، ذوالفقار آباد اور ملازمتوں کی فروخت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا اورکہا کہ وہ سندھ میں جبری مذہب کی تبدیلی کے بل کی تائید کرتے ہیں۔