پاکستان
11 دسمبر ، 2016

حیدرآباد، جنگ زدہ شہر لگتا ہے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد، جنگ زدہ شہر لگتا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد کی سڑکوں پر لوگ گاڑی ٹھیک سے نہیں چلاسکتے، شہر کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے پورا شہر جنگ زدہ ہو۔

حیدرآباد اسمال چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کا جو حال ہے شاید ہی دنیا میں کسی اور کا ہو، ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی 23 دسمبر کو پکا قلعہ میں جلسہ عام کرکے تاریخ رقم کرے گی۔

 

 

مزید خبریں :