15 دسمبر ، 2016
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’امریکی چیزیں خریدو امریکیوں کو نوکریاں میں دونگا‘ میری پالیسی ہوگی۔ یہ بات ٹرمپ نے وسکانسن میں ریلی سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
ٹرمپ کہتے ہیں کہ امریکا اپنی 70ہزار فیکڑیاں کھو چکا ہے۔ امریکا کو 800ارب ڈالر سالانہ تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ مینو فیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ ایک تہائی نوکریاں ختم ہوچکیں ہیں۔