26 جون ، 2012
کراچی. . .. کراچی میں فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ گزشتہ روزمنگوپیر سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق منظور کالونی کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے ٹریفک پولیس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت چالیس سالہ عادل کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز منگوپیر سے ملنے والی دو نامعلوم لاشوں کی شناخت نبی الرحمان اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد سہراب گوٹھ کے رہائشی تھے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن شیر زمان کے بھائی ہیں۔شیر زمان ایس ایس پی ملیر پر ہونے والے حملے میں پولیس کو مطلوب ہے جبکہ گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔