26 جون ، 2012
کوئٹہ. . . .کوئٹہ میں ایک گاڑی سے دھماکاخیزموادبرآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔جس کی نشاندہی پر اس کے ساتھ کوحراست میں لے کربھاری مقدارمیں اسلحہ تحویل میں لے لیاگیا۔پولیس کے مطابق رات گئے زرغون روڈ پرایک مشکوک گاڑی کو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوٴس سے کچھ فاصلے پر روکا گیا جس میں دھماکا خیز موادموجود تھا جس پرپولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کے گاڑی سے 20 کلو دھماکا خیز مواد کے ساتھ بال بیرنگ ،کیلیں ، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیا۔ دھماکا خیز مواد کو بم کی طرح تیار کرکے گاڑی میں رکھاگیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سریاب کے علاقے سریاب مل کے قریب چھاپہ مارا اور بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد اوراسلحہ برآمد کرکے ملزم کے ساتھی کوحراست میں لے لیا جبکہ شالکوٹ اوردیگر علاقوں میں سرچ آپرشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔