26 جون ، 2012
لاہور … لاہور میں باد ل چھانے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پری سون کا آغاز ہے۔لاہور میں آج صبح سے بادل چھانے سے موسم تبدیل ہوگیا پہلے ہوا چلتی رہی تاہم ہوا رکنے سے حبس کے آثار پیدا ہوگئے۔ سورج کی کرنیں بھی جھانکتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل لاہور گوجرانوالا سیالکوٹ اور سرگودھا میں کبھی کبھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ سیر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی شدت میں کمی آئی ہے تاہم حبس بھی ہے۔ بارش سے موسم خوشگوار ہوجائے گا۔