26 جون ، 2012
بہاول نگر … بہاول نگر کے بخشی خانے سے گزشتہ روز فرار ہونیوالے 2 قیدیوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔ بہاول نگر میں پل بابا فرید کے قریب پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے والے ڈاکو گزشتہ روز بہاول نگر کی تحصیل منچن آباد کے بخشی خانے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں بخشی خانے کا انچاج امین جوئیہ بھی جاں بحق ہوا تھا۔پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مفرور کو گرفتار کرلیا تھا۔