پاکستان
26 جون ، 2012

پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

لاہور… پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ بدین میں تیز ہواوٴں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سندھ کے ساحلی شہر بدین میں تیز طوفانی ہواوٴں سے کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ طوفانی ہواوٴں سے ماہی گیروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا ہے۔بلوچستان میں اب بھی موسم گرم ہے۔ دن بھر حبس رہنے سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور دیامر میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔

مزید خبریں :