پاکستان
26 جون ، 2012

سندھ ہائیکورٹ، ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواست پر نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ، ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواست پر نوٹسز جاری

کراچی… سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواستوں کی فوری سماعت کی درخواست پر وفاقی اورصوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزارکے مطابق رواں سال اب 773شہری ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر اورجسٹس عقیل عباسی پرمشتمل بینچ نے درخواست گزاراقبال کاظمی کی فوری سماعت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ 2009 سے آئینی درخواستیں زیرالتواء ہیں اورشہرمیں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں اورگزشتہ دنوں درخواست گزار پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تاہم گن مین کی جوابی فائرنگ سے وہ محفوظ رہے۔انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ شہریوں کی جان ومال محفوظ نہیں اور حکومت ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ کے دوران رواں سال اب تک 773شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوری میں 98،فروی 115،مارچ،117اپریل،165،مئی182اور 24جون تک96شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔عدالت نے آئینی درخواستوں کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی سیکریٹری داخلہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت شہر کے 54متاثرہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :