22 دسمبر ، 2016
پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہےکہ 23دسمبر کو جلسے کا گراؤنڈ پکا قلعہ لوگوں سے ہی بھر جائے گا۔
حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ کل عوامی عدالت لگانے جارہے ہیں، پکا قلعہ میں آکر آواز لگانا بھی سندھ کے لیے بڑی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے قافلے میں لوگ جوق در جو ق شامل ہورہے ہیں، ’قائد کا غدار موت کا حقدار ہے’ کا دور گزر گیا۔
اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ایس پی کی جدوجہد کی کامیابی پاکستان اور سندھ کے ہر فرد کی کامیابی ہے۔