کاروبار
22 دسمبر ، 2016

سعودی عرب کا 198 ارب ریال خسارے کے بجٹ کا اعلان

سعودی عرب کا 198 ارب ریال خسارے کے بجٹ کا اعلان

 

سعودی عرب نے 198 ارب ریال خسارے کا مالی بجٹ برائے سال 2017 ءکا اعلان کردیا ہے،بجٹ 2017ء کا اعلان سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دار الحکومت ریاض میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔

اخراجات کی مد میں 890ارب ریال مختص کئے گئے ہیں جبکہ آمدنی کا تخمینہ 692 ریال لگایا گیا ہے جس میں 480ارب ریال تیل کی آمدن اور 212 دیگر ذرائع سے متوقع ہے۔

بجٹ کا خسارہ 198ارب ریال ہے جو بجٹ 2016 ءسے 33فیصد کم ہے، تعلیم کے شعبے کیلئے 200ارب 300 کروڑ ریال مختص کئے گئے ہیں اور عسکری اخراجات کیلئے تقریباً 191ارب ریال مختص کئے گئے،صحت اور سماجی ترقی کیلئے 120ارب ریال مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد بن عبدالله جدعان نے اجلاس کو بتایا کہ نئے مالی بجٹ میں اخراجات کو 1اعشاریہ 8فیصد کی نمایاں کمی اور شرح آمدن میں 3فیصد اضافہ ہوگا اور قومی پیدوار میں 1اعشاریہ 40فیصد اضافے کے ساتھ 2اعشاریہ 581ارب ریال متوقع ہے۔

مزید خبریں :