دنیا
22 دسمبر ، 2016

افریقی صحرا میں 37 سال بعد برف باری

افریقی صحرا میں 37 سال بعد برف باری

 

دنیا میں تیزی سے ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث براعظم افریقہ کے صحرا میں 37 سال بعد برف باری نے سب کو حیران کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ برف باری اس لئے غیر معمولی سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ کسی پہاڑی علاقے میں نہیں بلکہ دنیا کے سب سے بڑا صحرا میں ہوئی ہے، جسے صحرائےاعظم یا صحارا کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے جہاں پر موسم خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں۔

یہاں کا سردیوں کا اوسط درجہ حرارت ہی 30 سینٹی گریڈ ہے، مگر قدرت کے کرشمے سے کون انکار کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دو دن قبل الجزائر کے چھوٹے سے صحرائی قصبے عین الصفار کے رہائشی جب صبح بیدار ہوئے تو وہ قصبے کے ارگرد پھیلے سرخ ریتیلے ٹیلوں پر برف کی سفید چادر دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

یہ برف کی چادر37 سال بعد نظر آنے پر مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اگرچہ صحرائے اعظم کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلی بار فروری 1979 ءمیں الجزائر میں ہی ایسا ہوا تھا تاہم اسے موسم کے حوالے سے خوش آئند سمجھا جارہا ہے، حالانکہ یہ برف ایک دن بعد ہی پگھل گئی تھی۔

مزید خبریں :